• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی ، سشما سوراج کی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے نوازشریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے، جس میں نریندر مودی نے سابق پاکستانی وزیراعظم کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ ’ ʼمیں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ʼبیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ ʼبیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ غمزہ خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہیں۔
تازہ ترین