• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر غیر ملکی بڑے میڈیا گروپ کے چیئرمین فارغ

کراچی (نیوز ڈیسک) خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ان سے جنسی خواہشات کی تکمیل کا مطالبہ کرنے والے دنیا کے بڑے نشریاتی اداروں میں سے ایک نجی ادارے کے چیئرمین کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ کے مطابق امریکا کے تین بڑے نشریاتی اداروں میں شمار ہونے والے ‘سی بی ایس’ نے چیف ایگزیکٹو لیس مونوف کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیس مونوف نے دنیا کے بڑے نشریاتی ادروں میں شمار ہونے والے ادارے میں اعلیٰ عہدے پر ڈیڑھ دہائی تک خدمات سر انجام دیں، تاہم انہیں 2 دن قبل ہی عہدے سے ہٹادیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیس مونوف کو اخبار ‘نیو یارکر’ میں شائع ہونے والےتازہ مضمون کے چند ہی گھنٹوں بعد ہٹایا گیا۔ یہ وہی اخبار ہے جس نے پہلی بار فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات کا مضمون شائع کیا تھا۔ ہاروی وائنسٹن اسکینڈل کے بعد ہی دنیا بھر میں خواتین نے می ٹو مہم شروع کی تھی۔
تازہ ترین