• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ تنخواہوں سے محروم ،پنجاب ٹیچرز یونین کا ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کا مطالبہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)ڈپٹی ڈائریکٹر مالیات کی غفلت کے باعث کئی اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔پنجاب ٹیچرز یونین نے ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر راجہ شاہد مبارک ، حامد علی شاہ ، ، قاضی محمد عمران ، راجہ اورنگزیب ،ملک ظہیر الدین بابر، سٹی صدر عظمت عباسی ، زاہد صابر ستی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی ای او ایجوکیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈپٹی ڈائریکٹر مالیا ت کو پابند کیا جائے کہ اساتذہ کی تنخواہوں اور بقایا جات کے لیے بروقت بجٹ کی ڈیمانڈ کی جائے ۔ہمارے کچھ اساتذہ جو گزشتہ سال جولائی میں بھرتی ہوئے تھے،اْنھیں ابھی تک تنخواہیں نہیں مل سکیں جبکہ مارچ 2018 میں بھرتی ہونیوالے بیشتر اساتذہ ابھی تک تنخواہوں یا بقایا جات سے محروم ہیں۔ہر دو ماہ بعد اکاونٹ آفس سے پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کا بجٹ ختم ہو چْکا ہے اور پھر بقایا تنخواہوں کے لیے اساتذہ کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ۔پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ جب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا وجود عمل میں آیا ہے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو چھ چھ ماہ تنخواہ ادا نہیں کی جاتی جس کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی ڈائریکٹر مالیات (ایجوکیشن) پر عائد ہوتی ہے۔
تازہ ترین