• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 12 ستمبر ، 2018

دنیا کی خوبصورت ترین لائبریریاں

لائبریری کتب بینوں کےلیے کسی جنت سے کم نہیں ہوتی لیکن دنیا میں بہت سی ایسی لائبریریاں ہیں جہاں فن تعمیر کتب بینی کا شوق نہ رکھنے والوں کو بھی کھینچ لاتا ہے۔



اٹلی کے ایک فوٹو گرافر نے دنیا کے مختلف ملکوں کا سفر کرکے تیس برسوں میں ان لائبریریوں کی تصاویر اکٹھی کی ہیں جو دیکھنے والے کا دل موہ لیتی ہیں۔


ان میں ویٹی کن، اٹلی ، آسٹریا اور یورپ کے کئی ملکوں کی لائبریریاں شامل ہیں جو قرون وسطیٰ اور انیسویں صدی میں قائم کی گئیں ۔


یہاں موجود کتابوں میں کچھ کتابیں ایسی بھی ہیں جو قدیم دور کے اہم مذہبی رہنماؤں کے زیر مطالعہ رہیں اوربعض کتابوں پر اہم شخصیات کے ہاتھ سے لگائے گئے نشانات بھی موجود ہیں۔



لائبریری کے در و دیوار اور چھتوں پر خوبصورت نقش نگاری کی گئی ہے جس میں قدیم دور کا روایتی و مذہبی رنگ نمایاں ہے۔



ان وسیع و عریض لائبریریوں میں لاکھوں کتابیں مطالعے کے شوقین افراد کو سیراب کرتی ہیں۔