• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ساحل پر خطرناک طوفانی بگولے کی تباہی


طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

چین میں آنیوالے تباہ کن طوفان نے ایسی تباہی مچائی ہے کہ ہر شے تہس نہس دکھائی دے رہی ہے،جنوبی چین کے ساحل پر بھی ایک ایسے ہی خطرناک طوفانی بگولے نے ایسی تباہی برپا کی کہ زمین سے آسمان تک پانی اور ہوادائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے اور بلند عمارتوں سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہوش ہی اُڑ گئے جبکہ موبائل کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔سینکڑوں فٹ اونچے اس دہشت ناک بھنور نے پانی کے بڑے ریلے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لوگ اس بھنور کو دیکھ کر خوفزدہ ہوتے رہے۔

طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوف اور دہشت کے جذبات کو چھپانے میں ناکام دکھائی دئیے۔

تازہ ترین