• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والی پروازپی اے-210کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے سلطان ایاز خان ولد سیف اللہ خان سکنہ بنوں کے سامان سے انتہائی مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو دوسو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ملزم کوبعدازاں اے این ایف کے حوالے کردیاگیا۔
تازہ ترین