• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کیلئے انشورنس سیکم کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کے لئے انشورنس سیکم کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس سلسلے میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے ۔سیکرٹری جنرل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز خاقان وحید خواجہ کے مطابق انشورنس کا مقصد طلباء اور طالبات کو تعلیمی تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کسی ناگہانی صورت حال میں بھی اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے وقت طلباء کو پچاس ہزار انشورنس کا پریمیم ادا کرنا ہو گا اور طلباء میں سے کسی کے سرپرست کی وفات کی صورت میں انٹرنیشنل جنرل انشورنس ایسے طلباء کی تعلیم مکمل ہونے کے تمام اخراجات ادا کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس انشورنس اسکیم کے تحت طلباء میں سے کسی کو خدانخوستہ حادثے میں معذوری کی صورت میں بھی کمپنی دس لاکھ روپے ادا کرئے گی۔ اس سلسلے میں رجسٹرار پی ایم ڈی سی ،اور پائمی کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تازہ ترین