• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم ایثار، قربانی و اتحادد اُمت کا درس دیتا ہے،علامہ عارف واحدی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اور مرکزی محرم کمیٹی کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہےکہ مجالس، جلوس یا دیگر طریقے سے شہدائے کربلا کی یاد منانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ محرم ایثار، قربانی و اتحادد اُمت کا درس دیتا ہے، امام عالی مقام حضرت ا مام حسین کا مدینہ منورہ سے کربلا تک کا سفر اور اسلام کیلئے عظیم قربانیوں کی تاریخ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ ملک میں بھائی چارے کی فضا قائم ہے جس کے قیام کے سلسلے میں ہم نے بھر پور کردار ادا کیا ۔
تازہ ترین