• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسین ؓ نے اسلام کیلئے قربانی پیش کی ،سجادخان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کے لئے نامزدامیدوارسجادخان نے کہاہے کہ حضر ت امام حسین ؓنے اپنے72 جاں نثارساتھیوں کے ہمراہ میدان کربلامیں جوعظیم قربانی پیش کی تھی اس قربانی کی بدولت دنیابھرمیں اسلام کابول بالاہواہے ۔مسلمانان عالم ہرسال محرم الحرام میں حضرت امام حسین کی شہادت پرانہیں جوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں یہ عالم اسلام اپنافرض اداکرتاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے عاشورہ محرم کے سلسلے میں اجلاس کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہرسال محرم الحرام کے دوران شہداکربلاء کی یادمناناثواب کاکام ہے۔اگریزید کی بیعت کرلی جاتی تواسلام کا وجودخطرے میں پڑجاتا۔اسلام کوقیامت تک زندہ رکھنے کیلئے حضرت امام حسین ؓ نے میدان کربلامیں اپنی اوراپنے ساتھیوں کی قربانی پیش کی تھی ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے نقش قدم پرچل کردین ودنیامیں سرخروئی حاصل کریں۔
تازہ ترین