• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پارلیمنٹ میں فوری بحث کرائی جائے،رضاربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سینٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان پر ردے عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پارلیمنٹ میں فوری بحث کرائی جائے، اس بیان سے بھارت کے توسیع پسندانا عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں اور دنیا پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ بھارت سامراجی قواتوں کی دھن پر ناچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت علاقہ کا تھانہ دار بننا چاہتا ہے جو پاکستان کیلئے کسی صورت بھی نا قابل قبول ہے سینیٹر میاں رضا ربانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کے بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور اس پر پارلیمنٹ میں فوری طور پر بحث کرائی جائے تاکہ ایک قومی اور متفقہ لائے عمل تیار کیا جاسکے ۔
تازہ ترین