• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نےمراکش کی بندرگاہ کاسابلانکا کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا مراکش نیوی کے آفیسرز اور رباط میں پاکستان کے سفارتخانے کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا-

پاک بحریہ کے جہازکا یہ دورہ تیرہ سال کے وقفے کے بعد عمل میں آیا اس سے پہلے آخری دورہ 2005 میں کیا گیاتھا۔

دورے کے دوران کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے مراکش بحریہ کے سینئر حکام اور ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز سے ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور میری ٹائم کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کا اظہار کیا گیا -

کمانڈر کوسٹ نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی طرف سے مراکش عوام کے لئے بالعموم اور مراکش بحریہ کے لئے بالخصوص نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے اختتام پر پی این ایس سیف کی فرانسیسی اور مراکش کے بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔مشقوں کا مقصد دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ ، حربی چالوں، آپریشنل صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرناتھا۔

تازہ ترین