• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ ’جوکر‘ کی پہلی ہی جھلک نےخوف کی لہر دوڑادی


ہالی وڈکی نئی ہارر فلم ’جوکر‘ کی پہلیہی جھلک نے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑا دیہے، فلم آئندہ سال اکتوبر میں ریلیز ہو گی۔

دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم ’جوکر‘ کا پہلا ٹیزرٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارٹوڈ فلپس کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھوم رہی ہے جو حالات و واقعات کی پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنیوالے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں۔

بریڈلے کوپراورٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکارجوا کوائین فیونکس مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہورہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو،زیزی بیٹس،بِل کیمپس،فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

55ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت نمائش کے لئے پیش کی جائےگی ۔آئندہ سال4اکتوبر کو سنسنی سے بھرپور یہ ڈی سی کامکس ایکشن ہاررفلم سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین