• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، کالا باغ ڈیم کیخلاف اور بھاشا ڈیم کی حمایت میں قرارداد جمع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیخلاف اور بھاشا ڈیم کی حمایت میں سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرپشن چھپانے کیلئے سازشی عناصر نے کالا باغ ڈیم جیسے متنازع منصوبے کا شوشا چھوڑا ہے۔دوسری جانب صو با ئی مشیر اطلا عات و قانون بیر سٹر مر تضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کالا باغ ڈیم کیخلا ف قرا ر دا د جمع کر نا سستی شہر ت حا صل کرنے کے مترا دف ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیخلاف اور بھاشا ڈیم کی حمایت میں سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد پر پی ٹی آئی، ایم کیوایم اور جی ڈی اے ارکان کے دستخط ہیں متحدہ اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تین صوبے کالا باغ ڈیم کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کرچکے ہیں۔کالا باغ ڈیم ایک متنازع منصوبہ ہے جس پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے لہٰذا ایسا منصوبہ جسے تین صوبوں کی عوام مسترد کرچکی ہے کسی صورت نہیں بننا چاہئے، آبی وسائل پر سب کا حق ہے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو نقصان ہوگا۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سندھ کے عوام کو کالا باغ ڈیم پر شدید خدشات ہیں متحدہ اپوزیشن نے قرارداد کے ذریعے بھاشا ڈیم کی تعمیر کو ملک کیلئے ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ بھاشا ڈیم پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے ہے اور اس منصوبے پر کسی کو خدشات نہیں ہیں بھاشا ڈیم پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے۔
تازہ ترین