• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ کے بارے میں مذہبی دل آزاری کی شکایت درج

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہو گئی جس میں دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مجندر سنگھ سرسا نے شاہ رخ خان پر فلم میں مبینہ طور پر سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شکایت درج کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مجندر سنگھ سرسا نے مبینہ طور پر شکایت درج کرائی کہ سکھ برداری کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئیں کہ فلم کے پرومو میں سکھ برادی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین