• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادریس ایلبا دنیا کا سب سے پُرکشش ترین مرد قرار

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کے معروف اداکارو پروڈیوسر و میوزیشن ادریس ایلبا کو حال ہی میں امریکا کے نامور فیشن میگزین ’پیپلز‘نے دنیا کا سب سے پُرکشش ترین مرد قرار دے دیا ہے۔پیپلز میگزین کے حال ہی میں شائع ہونے والے ایڈیشن کے سرِ ورق پر جگہ بنانے والے46سالہ برطانوی اداکار،ڈائریکٹرو پروڈیوسر اور میوزیشن ادریس تھور ریگناروک،ایونجرز؛ انفینیٹی وار، دی ڈارک ٹاور،اسٹار ٹریک بیونڈ، فائینڈنگ ڈوری،زو ٹوپیا،پیسیفک رِم اوردی جنگل بک سمیت کئی نامور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔پیپلز میگزین کی جانب سے کروائے گئے آن لائن سروے میں ہولی وڈ کے کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ادریس ایلبا کو اس بار عوام کی جانب سے دنیا کا پُرکشش ترین مرد ٹھہرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ میگزین کی جانب سے مرتب کی گئی اس فہرست میں گزشتہ برسوں میں ڈیوین جانسن، ڈیوڈ بیکھم، کرس ہیمسورتھ ، بریڈ پِٹ ، میٹ ڈیمن اور جارج کلونی جیسے اداکار میگزین کی سر ورق پر جگہ بنا کر پر کشش ترین مردوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں تاہم اس بار یہ اعزاز ادریس کے نام رہا۔

تازہ ترین