• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرف آصف جلالی کامفتی رفیع عثمانی کے خط پر تحفظات کا اظہار

لاہور (صباح نیوز) تحریک لبیک یا رسول اللہ سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مفتی رفیع عثمانی کے کھلے خط پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرکز صراط مستقیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مفتی محمد رفیع نے جن وجوہات کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کی ہے وہ درست معلوم نہیں ہوتیں۔ فیصلے میں جن شبہات کا ذکر کیا گیا ان میں کوئی بھی ایسا نہیں جو حد ساقط ہونے کی بنیاد بن سکے۔ گواہوں کے بیان میں وہ تضادات نہیں جو تضادات فیصلے میں موجود ہیں، مفتی محمد رفیع کا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات سے متعلق حد کو چوری کی حد پر قیاس کرنا بہت بڑی غلطی ہے جبکہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے انبیاء علیہم السلام سے متعلق حدود کو عام حدود پر قیاس کرنے کی اجازت نہیں دی۔ شبہات کی وجہ سے حدود کا اٹھ جانابھی مطلق نہیں مقید ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ قوم کے نام کھلے خط میں مفتی صاحب کا حساس مسئلے پر صرف یہ کہہ دینا ’ججز سے غلطیاں ہوئیں ہونگی‘ مفتی صاحب کا منصب نہیں ، آئینی لحاظ سے بھی دلائل کی صورت حال بہت کمزور ہے ہاں ہم مفتی صاحب کے اس مؤقف کی حمایت کرتے ہیں کہ فیصلہ پر نظر ثانی کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے ۔
تازہ ترین