• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :ریسٹورنٹس کی بھرمار، صفائی ، کھانوں کی مسلسل چیکنگ ضروری

کراچی(جنگ نیوز) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں کہا گیا گہ کراچی میں ریسٹورنٹس کی بھرمار ہے وہاں صحت و صفائی کا ماحول اور کھانوں کی چیکنگ مسلسل ہونی چاہئے، کیرئیر کونسلر سید عابدی نے کہا کہ مدارس میں اصلاحات کو اگر وزارت تعلیم کے ماتحت کیا جائے تو یہ بہت اچھا عمل ہوگا۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ سارے ایم کیو ایم رہنماجائیدادوں کا حساب دیں،ڈیفنس میں مضرصحت کھاناکھانے سے دوبچوں کی ہلاکت سے متعلق ایس ایس پی ساؤتھ پیرمحمدشاہ،ڈائریکٹرسندھ فوڈاتھارٹی ابرارشیخ،معروف تجزیہ نگارمظہر عباس،ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسرار الحق،ماہر نفسیات ڈاکٹر حنا کامران ،اوپنر جویریہ رؤف نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔یہ بھی ذکر کیا گیا کہ کراچی میں پیر کی صبح سویرے بجلی کابڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے شہر کے 80 فیصد سے زائد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ میں کراچی میں بجلی کایہ تیسرابڑا بریک ڈاؤن ہے۔سینئر سیاست دان فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں نے 22اگست کے سانحے کے بعد پارٹی کو بچایا، میں ایم کیو ایم کو از سر نو منظم کرنا چاہتا تھا جب میں نے معاملات کو دیکھا تو بہت ساری باتیں پارٹی اصول اور قواعد و ضوابط کے خلاف نکلیں میں نے کہا کہ ساری چیزیں شو کرتے ہیں ہم 86میں کیا تھے آج کیا ہیں جو کچھ کمایا بنایا تو کیسے ؟ کارکنوں کی عدالت میں عامر خان ، کنور نوید اور میں گوشوارے پیش کریں سارے سوالوں کا جواب دیں۔
تازہ ترین