• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ٹی ایس متاثرین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں،سیف ترین

کوئٹہ(سٹی ڈ یسک)این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے صدر سیف الرحمن ترین نے کہا ہے کہ دھوپ اور شدید سردی میں متاثرین کئی روز سے احتجاج کررہے ہیں مگر متعلقہ حکمران کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے گزشتہ روز مشیر تعلیم کیمپ آئے اور یقین دلایا کہ ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں گے لیکن عرصہ دراز گزر جانے کے باوجود تاحال خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کئی اسامیاں خالی ہیں این ٹی ایس پاس بے روزگار نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر حکمران اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ جام میر کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔
تازہ ترین