• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام صفائی کےعمل میں میٹروپولیٹن کا ساتھ دیں،ڈاکٹر کلیم اللہ خان

کوئٹہ ( سٹی ڈیسک)مئیر ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ نے نو بھرتی شدہ عارضی ڈرائیور/ہیلپر اور بیلداران سے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور کچرہ لینے والے منصوبے کو چاروں زون میں شروع کیا جائے گا، انہوں نےعارضی ملازمین سے کہا کہ اگر چھٹی کی صورت میں ہیلپر اور ڈرائیور بیلدار کا کام کر لیا کریں، پہلے صرف دو زون ہوا کرتے تھے جسکی وجہ سے زون انچارج پر زیادہ دباو رہتا تھا لیکن اب چار زون بنا لئے گئے ہیں اس لئے چاروں زون انچارج اپنے کام کو مزید بہتر بنانے کے کوشش کریں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی رپورٹ چیف سی نٹیشن افسر کو دیا کریں تا کہ گھروں سے کچرہ لینے والے منصوبے میں مزید بہتری لائی جا سکے اور عوام کی مشکلات کو زیادہ سے زیادہ حل کیا جا سکے۔ مئیر کوئٹہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کے عمل میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا ساتھ دیں اور شہر کو صاف ستھرا رکھیں۔
تازہ ترین