• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وعدوں کے انڈوں سے کب چوزےنکلیں گے آج دیکھیں ”خبرناک“ !

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں جمعرات کو (ڈمیز) مریم نواز، مشاہد اللہ خان اور فیصل واوڈا مہمان ہوں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو میں مشاہد اللہ خان اور فیصل واوڈا ایک بار پھر ان ایکشن دِکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ جو موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”وعدوں کے انڈوں سے چوزے کب نکلیں گے اور سوہنی ملتانی کی دہائیاں“ شامل ہیں۔ ایک سیگمنٹ کے دوران یہ بھی بتایا جائے گا کہ تونسہ کا سلطان کس طرح ”سوئنگ کا سلطان “ بنا۔ اس کے علاوہ ”زبردستی کی شادیاں “ رسم و رواج ہیں یا بٹوارے کا خوف ؟۔ اس پر بھی اہم گفتگو ہوگی۔ ”خبرناک“علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین