• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی سائرس کا گھر بھی کیلیفورنیا کے جنگل کی آگ میں راکھ ہوگیا

لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی گلوکارہ ملی سائرس اور گلوکار نیل ینگ کے گھر بھی کیلی فورنیا میں بھڑکتی جنگلی آگ کی نذر ہو گئے۔ملی سائرس نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میرا گھر آگ کی نذر ہو گیا لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ میں اپنے پالتو جانوروں کو باحفاظت وہاں سے نکالنے میں کامیاب رہی ۔ملی نے کہاکہ گھر کے راکھ ہونے کا افسوس ہے لیکن اس سے جڑی یادیں ہمیشہ میرے میں رہے گی۔گلوکار نیل ینگ نے بھی اپنے گھر جلنے کی اطلاع انسٹا گرام پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آگ اتنی بڑی اور ہولناک ہے کہ اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی گئی جس کا اظہار فائر فائٹرز بھی کر رہے ہیں۔اداکارہ کم کردشیان اور لیڈی گاگا کے گھروں کو بھی آگ وزلی تک پہنچنے پر ان سے خالی کرا لیا گیا ۔اداکار چارلی شین نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ان کے والدین کا پتہ نہیں چل رہا تھاکہ آیا وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوئے یا نہیں بعد میں معلوم ہوا وہ اپنی گاڑی میں ٹہرے ہوئے ہیں۔شین نے کہا کہ انھوں نے میلابو میں 48سال میں ایسی ہولناک جنگل کی آگ نہیں دیکھی۔

تازہ ترین