• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل جیکسن کی سیاہ جیکٹ2 لاکھ 98 ہزار ڈالر میں نیلام

نیویارک (ایجنسیاں) امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی گانے”بیڈ “میں پہنی جانے والی جیکٹ2 لاکھ 98ہزار ڈالر میں نیلام ہو گئی۔مائیکل جیکسن نے اپنے گانوں کے البم”بیڈ“کے مقبول ہونے کے بعد اسی نام سے اپنے پہلے سولو ورلڈ ٹور میں کالے اور سلور رنگ کی اس جیکٹ کو پہنا تھا۔نیویارک میں منعقدہ نیلامی میں جیکٹ 298,000ڈالر میں نیلام ہوئی۔نیلامی میں گلوکار پرنس،میڈونا اور جان لنن کی اشیاءبھی رکھی گئی تھی۔ مائیکل جیکسن کے جیکٹ کی بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع کی گئی تھی۔اس سے قبل 2011میں مائیکل جیکسن کے تھرلر البم کی جیکٹ 1.8 ملین ڈالر میں نیلام ہوئی۔

تازہ ترین