• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوبا ایتھلیٹ نےپانی میں سر پر فٹ بال رکھ کر رکارڈ بنا ڈالا


کہتے ہیں مہارت ہو تو انسان دنیا کو اپنے کارناموں سے حیران کر دینے کی اہلیت رکھتا ہے، کیوبا سے تعلق رکھنے و الے ا س ایتھلیٹ کو ہی دیکھ لیں جس نے سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے اپنے سَر پر فٹبال کو ٹِکایا اور ایک منٹ 14سیکنڈمیں50میٹر کا فاصلہ طے کر کے دیکھنے والوں کوحیران کر دیا۔

صرف یہی نہیں اس کے بعدJhoen Lefont نامی یہ کیوبن ایتھلیٹ ایک بار پھر پانی میں اُترا اور325میٹر تک پانی میں فٹبال سَر پر ٹکا کر تیرتے ہوئےایک اور ریکارڈ بنانے میں کا میاب ہوا۔

جوہن اب آئندہ سال 500میٹر تک فٹبال سَر پر بیلنس کر کے تیراکی کاریکارڈقائم کرنے کے خواہش مند ہیں۔

تازہ ترین