• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صحافی کے قتل پر ڈیرہ سچا سودہ چیف گرمیت رام کو عمرقید

بھارت کی ایک عدالت نے ہندوؤں اور سکھوں کے مذہبی رہنما اورڈیرہ سچا سودا کے چیف گرمیت رام سمیت 4افراد کو صحافی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی ہے، 16 سال قبل ہریانہ میں صحافی رام چندر چھترپتی کو قتل کردیا گیا تھا۔


ملزمان کو سزا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنائی گئی۔

اس موقع پر ہریانہ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ کورٹ کمپلیکس کے اطراف بھی سخت نگرانی کی گئی تھی۔

51سالہ گرمیت رام پہلے ہی روہتک کی سناریا جیل میں دو پیروکار خواتین کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 20سال قید کی سزاز کاٹ رہا ہے۔

بھارت میں یہ ایک تاریخی فیصلہ تھا، جس میں ایک ظالم کو جیل میں ڈال کر کم زور خواتین کو پندرہ سال کے بعد انصا ف ملا ہے۔

ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ پر بھارتی صحافی رام چندر چھترپتی اور سیوادا سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا، خصوصی سی بی آئی عدالت نے اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے مجرم قرار دے دیا۔

بھارتی صحافی رام چندر چھترپتی کے بیٹے انشل چھترپتی نے گرمیت رام کو سماج دشمن قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ خود میرے والد نے اس کے کالے کارناموں کے بارے میں بتایا تھا لیکن لوگوں نے اُس وقت یقین نہیں کیا تھا مگر اب سچ سب کے سامنے آچکا ہے۔

انشل کا کہنا تھا کہ گرمیت نے تقریباً16سال قبل میری ماں کا سہاگ اجاڑا تھا مگر آج وہ خود اجڑ گیا۔ میں نے والد کے قاتلوں کو سزا دلوانے کیلئے طویل لڑائی لڑی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین