• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں حملے پر پاکستان کاردعمل انتہائی کمزور،شیری رحمٰن

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت میں حملے پر حکومت پاکستان کاردعمل انتہائی کمزور ہے، حکومت سب کو ساتھ ملا کر آواز ملائے، حکومت کسی بھی معاملے کو کسی کے ساتھ لے کر چلنے کی کوشش نہیں کررہی حکومت کی ترجیحات نظرنہیں آرہیں۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگانا انتہائی شرمناک ہے۔مودی سرکار حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہی ہے جو افسوسناک رویہ ہے،بھارتی میڈیا نے بھی ہمیشہ کی طرح بنا کسی تاخیر کے الزام پاکستان پر ڈال دیا ہےبھارت میں حکومت کی ساکھ گررہی ہے، اس حملے سے ان کے لیے ایک سہنری موقع پیدا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین