• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے چھ نکات پر مثبت جواب دیا تو حمایت جاری رکھیںگے،اختر مینگل

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومت یا اپوزیشن اگر اصولی سیاست کریں تو ہم سب کا ساتھ دیں گے اصولوں کا فیصلہ حزب اقتدا رکر تی ہے یا اپوزیشن ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا، تحریک انصاف کی حکومت سے چھ نکات پر بات ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے اگر کمیٹی نے چھ نکات کے حوالے سے مثبت جواب دیا تو حکومت کے اتحادی رہیں گے اگرکوئی مثبت جواب نہیں آیا تو سینٹرل کمیٹی کےآئندہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے یہ سمجھا کہ حکومت کے فیصلے منفی ہیں تو مخالفت کی بھی اور کرینگے بھی اب بھی اگر اپوزیشن کوئی مثبت فیصلہ کر تی ہے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔
تازہ ترین