• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصل خانہ حملہ کیس،5ملزمان کے خلاف عبوری چالان پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم کی عدالت میں سی ٹی ڈی نے چائینز قونصیلٹ حملہ کیس میں 5ملزمان کے خلاف عبوری چالان پیش کردیا،حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردعبدرزاق کا حملے کے دوران اپنے کمانڈر سے بیرون ملک رابطہ تھا۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج و جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی جانب سے چائنیز چائینز قونصیلٹ حملہ کیس میں 5ملزمان کے خلاف عبوری چالان پیش کیا گیا ،چالان میں عبدالطیف ولد عبدالرشید،نادر عرف عارف ولد عبدالقادر،علی احمد ولد مہردل،احمد حسنین ولد عبدالقیوم اور محمد اسلم ولد محمد عالم شامل ہیں، مقدمے میں حربیار مری، علی داد بلیدی، کمانڈر شریف،راشد حسین اور سمیر سمیت دیگر دس ملزمان کو مفرور ہیں جو دہشت گرد بیرون ملک میں ہیں ،ان کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا ۔

تازہ ترین