• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا دورہ ملک کے لئے اہمیت کا حامل ہے،حسین ہارون

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابقہ مندوب عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ اس وقت صحافیوں اور میڈیا کو دبایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں ٹنڈوسائیں داد میں سابقہ ضلع کونسل حیدرآباد کے چیئرمین پیر خالد جان سرہندی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ اس عمل سے ہزاروں نوجوان بے روزگار ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اسے تمام کیسز کو میر ٹ کی بنیاد پر حل کرکے منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ ملک کے لئے اہمیت کا حامل ہے، بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان کیلئے کوئی معمولی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ نے جو بیان دیا ہے ان کے خیال کے مطابق پلوامہ حملے میں وہاں کے مقامی لوگ ملوث ہیں مقبوضہ کشمیر میں حملے ان کےذریعہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑتے جارہے ہیں اور کشمیرمیں جوکچھ ہورہا ہے وہ وہاں پر ظلم و تشدد کا ردعمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے جس کے باعث پینے تک کا پانی نہیں مل رہا ہے۔
تازہ ترین