• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری ظہور الہٰی مرحوم کے پوتے چوہدری حسین الہٰی ایم این اے کی شادی کل ہو گی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چودھری ظہور الہٰی مرحوم کے پوتے، چودھری وجاہت حسین کے صاحبزادے، چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویز الہٰی اور چودھری شفاعت حسین کے بھتیجے چودھری حسین الہٰی ایم این اے کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ ان کی شادی سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے اور وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے بھائی طارق ایوب خان کی صاحبزادی عذرا ایوب سے ہورہی ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کی طرف سے دعوت ولیمہ کا اہتمام 23فروری کو نت ہائوس گجرات میں کیاگیا ہے۔
تازہ ترین