• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ایکسائز تھانے بنانے کے دعوئوں پر عمل نہ ہوسکا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے اعلٰی حکام کی طرف سے ماضی میں صوبہ بھر میں ایکسائز تھانے بنانے کے دعوے تو کئے گئے مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا اور نہ ہی نارکاٹکس ونگ ایکٹو ہو سکا ہے۔ منشیات کیخلاف محض انفرادی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔نارکاٹکس ونگ کے پوری طرح سے فعال نہ ہونے کی وجہ سے منشیات کیخلاف زیادہ تر کارروائیاں پولیس کو ہی کرنا پڑتی ہیں ، ایکسائز ذرائع کے مطابق پچھلے دور حکومت کے دوران پنجاب بھر میں ایکسائز تھانے بنانے کا کہا گیا ، ایک تھانہ لاہور میں بنا یا گیا مگر اس میں بھی پوری طرح سے کام شروع نہیں ہو سکا۔
تازہ ترین