• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ میں اہم گواہ کا بیان قلمبند

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف درج مقدمے میں اہم گواہ پی آر او سپریم کورٹ شاہد حسین کمبوہ کا بیان قلمبند کیا گیا ،پی آر او نے کہا کہ 19 ستمبر 2018 کو سوشل میڈیا پر فیصل رضا عابدی کا انٹرویو دیکھا، فیصل رضا عابدی نے انٹرویو میں الزامات سے ججز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی،انٹرویو دیکھنے کے بعد اندراج مقدمہ کیلئے آئی جی پولیس کو خط لکھا۔فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین