سانحہ مہران ٹاؤن، 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ 22 اکتوبر کو سنایا جائیگا

October 19, 2021

کراچی (آئی این پی)کراچی کی سیشن عدالت نے سانحہ مہران ٹان فیکٹری کیس کے 6ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، محفوظ فیصلہ 22اکتوبر کو سنایا جائے گا، تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی کی سیشن عدالت میں سانحہ مہران ٹائون فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے کہا آگ غفلت کی وجہ سے لگی اور غفلت کا آغاز گھر کو فیکٹری کیلئے کرائے پر دینے سے شروع ہوا، عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چالان میں ملزمان کے نام کی بجائے عہدے کیوں لکھے، آپ نے الیکٹرک کے جنرل منیجر کا نام کیوں نہیں لکھا، آپ نے ہیڈ آف نیوکنکشن کے الیکٹرک کا بھی نام نہیں لکھا، فیکٹری مالک کے وکیل نے 9متاثرین کے اراضی نامے جمع کرادیئے اور کہا 9لوگوں نے ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔