کراچی: جلوسوں کی سخت سیکیورٹی، موبائل سروس بند

October 19, 2021


ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عید میلاد البنی ﷺ کے سلسلے میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں، اہلنست، دعوت اسلامی اور سنی تحریک کے جلوسوں کے لئے کھارادر سے نمائش چورنگی تک گزرگاہوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

جلوس کے دوران لی مارکیٹ، کھارادر، مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ کو جانے والے تمام روٹس کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کردیا جائیگا، اس دوران ٹریفک پولیس کا عملہ مختلف سڑکوں پر تعینات رہے گا جو شہریوں کی مدد کرے گا۔

جلوس کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لئے 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مختلف جلوسوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ 12 گھنٹوں کے لئے سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔