ملتان میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ

October 19, 2021

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جبکہ ملک بھر میں ملتان میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ ماحولیات کے مطابق آج ایئر کوالٹی انڈیکس میں ملتان میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی 282 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور میں فضائی آلودگی 170 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

فضائی آلودگی ساہیوال میں 262، بہاولپور میں 227، رائے ونڈ میں 160، راولپنڈی میں 156، گوجرانوالہ میں 109، فیصل آباد میں 175 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی رائیونڈ روڈ کی ملحقہ آبادیوں میں 239 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کیمیائی گیسز، کیمیائی اجزا، مٹی کے ذرات، نہ نظر آنے والے کیمیائی ذرات کی مقدار ناپنے کا معیار ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کسی علاقے کی فضا میں موجود کیمیائی ذرات کی تعداد 25 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔