عائشہ خان نے بیٹی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی ؟

October 19, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ خان نے اپنی ننھی سی بیٹی کی دوسری سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

عائشہ عقبیٰ ملک المعروف عائشہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اور اُن کے شوہر، میجر عقبیٰ خان کو بیٹی کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عائشہ خان نے اپنی مختصر سی اس انسٹا اسٹوری کے کیپشن میںلکھا کہ ’اُن کی بیٹی کو اسلامی تاریخ کے مطابق دوسری سالگرہ مبارک ہو۔‘

عائشہ خان آج یعنی 12 ربیع الاول کو اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ منا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عائشہ خان 15 اپریل 2018ء کو میجر عقبیٰ کے ساتھ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان کی موجودگی میںشادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔