حضور ﷺ کے امتی ہونے سے بڑی کوئی نعمت نہیں: فرخ حبیب

October 19, 2021

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے اس سے بڑی دنیا کی کوئی نعمت نہیں کہ ہم حضور ﷺ کے امتی ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نبیٔ مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، اسی کے ذریعے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزیرِمملکت فرخ حبیب نے 12 ربیع الاوّل جشنِ ولادت النبی ﷺ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی اور آخرت دونوں سنواری جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن نبیٔ اکرم ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کا عزم کرنا ہے، پہلی بار سرکاری سطح پر عشرۂ رحمۃ للعالمین ﷺ منایا جا رہا ہے۔

فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ حضورِ نبیٔ کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، حکومت رحمۃ للعالمین ﷺ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائی ہے۔