جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟

October 19, 2021

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟ اس کا فیصلہ کل ہوگا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کل وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب آزاد رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے بھی ناراض ارکان کی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

واضحرہے کہ جام کمال کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے 11، بی این پی کے 2 اور پی ٹی آئی کے ایک رکن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔