پشاور کے اسپتالوں میں 265 کورونا مریض زیرِ علاج

October 19, 2021

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں کورونا وائرس کے وار کم نہ ہو سکے۔

شہر کے 3 بڑے تدریسی اسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 265 مریض زیرِعلاج ہیں۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 69 بیڈز پر کورونا وائرس کے مریض داخل ہیں، جن میں سے 11 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 88 ہے، جن میں سے وینٹی لیٹرز پر 19 مریض زیرِ علاج ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے کورونا وائرس کے 11 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہے جبکہ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں 11 کورونا مریض داخل ہیں۔