راولپنڈی: سرکاری چینی کی بلیک میں فروخت کا انکشاف

October 19, 2021

راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کی حدود میں سرکاری چینی کی بلیک میں فروخت سامنے آگئی۔

اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راولپنڈی نے فروخت کی گئی 30 میٹرک ٹن چینی برآمد کرلی۔

پولیس نے اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سرکاری چینی کی بلیک میں فروخت مقدمے میں طارق شہزاد اور طیب کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں مزید کہا کہ ملزم طارق نے سرکاری چینی 90 روپے کلو کے حساب سے ملزم طیب کو بیچی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے فراہم کردہ چینی میں خرد برد کی اور ناجائز منافع کمایا۔