شیخ رشید کا بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام

October 19, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا پہلے ہی بہت معترف ہوں۔

انہوں نے کہاکہ رواں ماہ آبدوز’حمزہ‘ کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر یقین مزید پختہ ہوا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھا کہ پاک بحریہ ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے۔

شیخ رشید نے اس موقع پر عالمی برادری سے بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔