سندھ میں کورونا کے 275 نئے کیسز، ایک مریض کا انتقال

October 19, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12511 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں1 ایک مریض اس وبا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7534 ہوچکی ہے۔

آج مزید 183مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 446718 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 6257216 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس کے بعد اب تک 465500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 11248مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 10981 گھروں میں، 28 آئسولیشن سینٹرز میں اور 239 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 236 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 275 نئے کیسز میں سے 68 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 32، کورنگی اور ضلع غربی 9-9، ضلع جنوبی 8، ملیر 6 اور ضلع وسطی سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 29، ٹنڈو الہ یار 20، میرپور خاص اور تھر پارکر 18-18، سانگھڑ اور ٹنڈو محمد خان 16-16، نوشہرو فیروز اور شہید بے نظیر آباد 13-13،مٹیاری 11، بدین 9، سجاول 8، سکھر 7، گھوٹکی اور جامشورو 6-6، عمر کوٹ 5، خیرپور 4، جیکب آباد 3، شکار پور 2 اور لاڑکانہ سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔