کراچی، اندرون سندھ گینگ کے 5 کارندے گرفتار

October 20, 2021

کراچی میں کورنگی مہران ٹاؤن پولیس نے کارروائی کر کے اندرون سندھ کے ایک گینگ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا جنہیں شہری نے بھی شناخت کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان نے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، اس گینگ پر سکھر اور شکارپور میں ڈکیتی کے 7 مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا ہے کہ اللّٰہ والا ٹاؤن میں لٹنے والے شہری نے ملزمان کو شناخت کیا، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔