ہر دن ہمیں مضبوط بننے کا موقع فراہم کرتا ہے: شلپا شیٹی

October 20, 2021

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ شلپا شیٹی نے صحت مند اور بہترین زندگی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شلپا شیٹی نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں جِم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


شلپا شیٹی کی تصویر پر انگریزی زبان میں درج تھا کہ ’ہر دن آپ کو مضبوط بننے، بہترین خوراک کھانے، صحت مند گُزارنے، اپنا ایک بہترین ورژن بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر روز جب ہم جاگتے ہیں تو یہ ایک موقع ہوتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو جس طرح چاہتے ہیں اس کا رُخ موڑ دیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اپنے خوابوں، اہداف اور جذبے کو 100 فیصد توجہ دے کر اسے قابل قدر بنائیں لیکن ، یاد رکھیں کہ آپ کی صحت اور خوراک دنیا کے لیے آپ کے بہترین ورژن کو سامنے لانے کی ذمہ دار ہے۔‘

شلپا شیٹی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’زیادہ سے زیادہ واک پر جائیں، اپنا خیال رکھیں اور اپنے دماغ کو منفی سوچوں سے دور رکھیں۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف پولیس کے پاس شکایت فائل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں (شیرلین چوپڑا کو) جنسی طور پر ہراساں کرنے، دھوکا دہی اور مجرمانہ طور پر دھمکانے پر راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کے ہاتھوں وہ فراڈ اور ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے کا شکار رہی ہیں۔