آریان خان کیس، محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

October 20, 2021

ممبئی منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت آج این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کرے گی۔

23 سالہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو ممبئی کروز ڈرگ کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت آرتھر روڈ سینٹرل جیل میں قید ہے۔


آریان خان کے وکیل ستیش مانیشندے منشیات کے کیس میں ضمانت کی سماعت سے قبل ممبئی کی سیشن عدالت پہنچ گئے ہیں۔


سماعت سے قبل بڑی تعداد میں پرستار عدالت کے باہر مختلف بینرز لیے کھڑے ہیں،ایک بینر پر ’ریلیز آریان خان‘ لکھا ہوا ہے۔

آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت آج بھارتی وقت کے مطابق دو بج کے 45 منٹ پر فیصلہ سنائے گی۔

خیال رہے کہ آریان خان 3 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں،ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔