اسرا بیلگیچ کو پاکستانی این جی اوز کی تلاش

October 20, 2021

دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کو پاکستان کی معروف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی تلاش ہے۔

اسرا بیلگیچ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے لیپ ٹاپ کی اسکرین کی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں اداکارہ پاکستان کی معروف این جی اوز کی فہرست تلاش کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔

اداکارہ نےاپنی انسٹا اسٹوری میں پاکستانی این جی اوز تلاش کرنے کی وجہ نہیں بتائی کہ وہ یہ کیوں کررہی ہیں ۔

اسرا نے’ارطغرل غازی ‘ میں حلیمہ سلطان کے کردار میں اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مداحوں سے داد وصول کی ہے۔

اس سال کے آغاز میں اسرا بیلگیچ نے پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کو بطور برانڈ ایمبیسڈر جوائن کیا ہے۔