پوجا بیدی نے آریان کو ’معصوم‘ قرار دے دیا

October 20, 2021

بھارتی اداکارہ پوجا بیدی نے آریان خان کو معصوم قرار دے دیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری اور خوفناک جیل میں قید کے دنوں پر بھارتی اداکارہ پوجا بیدی نے ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر آریان خان سے کوئی منشیات وغیرہ نہیں ملیں تو یہ خوفناک نہیں ہے کہ ایک معصوم بچے کو لاک اپ میں دن رات گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہے؟

پوجا بیدی نے کہا کہ آریان کو بلاوجہ قید میں رکھ کر اسے نفسیاتی طور پر نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ عدالتی نظام کو ایک بڑی اصلاح کی ضرورت ہے ، ایسا نظام بے گناہوں کو سزا دیتا ہے اور ایسے ہی مزید مجرم معاشرے میں بنتے ہیں۔