فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک سپاہی شہید

October 20, 2021

ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی وقاص شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ میں شہید ہونے والے سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔