واٹس ایپ چیٹ سے انکشاف ہوا کہ آریان مستقل منشیات استعمال کرتے رہے ہیں، عدالت

October 20, 2021

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے کہا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے واٹس ایپ چٹ سے بظاہر یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ مستقل طور پر غیر قانونی منشیات کے استعمال کے حوالے سے متحرک تھے۔

بدھ کو ممبئی میں ایک خصوصی عدالت نے آریان خان کی ڈرگز آن کروز کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں واٹس ایپ چیٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم آریان خان غیر قانونی منشیات اور نارکوٹکس اجزا پابندی سے استعمال کررہے تھے۔

خصوصی عدالت کے جج وی وی پٹیل نے اپنے آرڈر میں کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ اس کا امکان ہو کہ آریان خان ضمانت کے دوران اس کا استعمال نہ کریں۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ درخواست ضمانت میں جو مواد بطور ریکارڈ پیش کیا گیا ہے اس سے یہ اشارے ملتے ہیں کہ 23 سالہ آریان خان، منشیات سپلائرز اور بیچنے والوں کے درمیان تعلق ہے۔