شادی بیاہ کیلئے بہترین پاکستانی پاپ گیت کونسا؟ جمائما کا سوال

October 20, 2021


وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے شادی بیاہ پر چلانے کے لیے بہترین پاکستانی پاپ گیت کے بارے میں سوال کرلیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جمائما نے سوال کیا کہ شادی پر چلانے کے لیے آج کل پاکستان کا بہترین پاپ گانا کون سا ہے؟

ان کے اس سوال پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کسی نے کہا ’لٹھے دی چادر گائیں‘، کسی نے ’تبدیلی آئی رے‘ گانے کا مشورہ دیا تو کسی نے ’ووٹ کو عزت دو‘ والا گانا چلانے کی فرمائش کر دی۔

یہاں جمائما سے ایک سوال یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ آخر شادی کس کی ہے؟

واضح رہے کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان کی عمر 25 سال اور قاسم کی عمر 22 سال ہے۔