ہاکس بے، باپ، بیٹی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق، اہلیہ اور بیٹی کو بچالیا گیا

October 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ہاکس بے میں پکنگ کیلئے آنے والے باپ بیٹی سمندر میں نہاتے ہوئےڈوب کر جاں بحق ہوگئے، متوفی نیوز ایجنسی میں فوٹو گرافر تھا، تفصیلات کے مطابق بارہ ربیع اول کے روز ناگن چورنگی کے رہائشی 45سالہ سہیل احمد اپنی فیملی کے ہمراہ پکنگ منانے کیلئے ہاکس بے سینڈزپٹ گئے تھے جہاں ان کی 15سالہ بیٹی مریم سہیل، اہلیہ ا ورایک چھوٹی بہن سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے لگے اس دوران سہیل احمد انہیں بچانے کیلئے سمندر میں کود گئے اور تیز لہروں کے باعث باپ بیٹی سمندر میں لاپتا ہوگئے، جبکہ اہل خانہ نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی جنہوں نے سہیل احمد کی اہلیہ اور ایک بیٹی کو نیم بہوشی حالت میں نکال لیا ،جبکہ ڈیڑھ سے2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد باپ بیٹی کی لاشیں نکال کر سول اسپتال منتقل کی گئیں، متوفی 5بچوں کے باپ تھے ۔